• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ اسکواڈ آج بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریگا

زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ آج سہہ پہر لاہور کے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کرے گا اور پہلے مرحلے میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی اور آفیشلز ٹریننگ کیمپ کے لیئے آج لاہور میں رپورٹ کریں گے، ممکنہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔


ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد کل سے قومی کرکٹرز ٹریننگ کریں گے، کرکٹرز کی چار روزہ ٹریننگ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران دو انٹرا اسکواڈ ون ڈے میچز بھی ہوں گے، قومی اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گا ۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا تین ون ڈے راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین