• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد، پاکستانی قونصلیٹ کے باہر بھگدڑ سے 11 ہلاک


افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے قریب بھگدڑ مچنے سے 11 افغان خواتین ہلاک ہوگئیں۔

افغان حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے قریب ایک اسٹیڈیم میں پیش آیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد ویزہ کی درخواست دینے کیلئے جمع تھے، بھگدڑ میں 8 خواتین سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا ٹوکن حاصل کرنے کےلیے تقریباً 3000 افغانی جمع تھے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔

قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افغان شہری علاج معالجے، تعلیم، کاروبار اور تجارت کی غرض سے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

تازہ ترین