• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس کرانے کا اعلان

ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک  سے ہونے والی پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس یعنی 2021 میں کرائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ریسلنگ لیگ کے آرگنائزر حیدرعلی داؤد کا کہنا ہے کہ ریسلنگ لیگ میں مختلف شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی،  لیگ کا انعقاد پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ سے روایتی کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔

سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار  کا کہنا ہئ کہ لیگ سے کھیل میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔

تازہ ترین