• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 9 ہزار روزانہ تک پہنچ گئی

 برسلز ( نمائندہ جنگ ) بلجیم میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 9000 روزانہ تک پہنچ گئی ہے ۔ بلجیم کی فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے اس حوالے سے قائم ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 سے 17اکتوبر کے درمیان روزانہ 8975 سے زائد کی اوسط سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سائنسانو کے مطابق اس وقت بلجیم میں ہر ایک لاکھ آبادی پر 872 افراد اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں ۔ اسی طرح 14 سے 20 اکتوبر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد بھی 32.4 افراد ہوگئی ہے ۔ منگل کو کورونا کے ہاتھوں 46 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مجموعی اعدادوشمار کے مطابق بلجیم میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کنفرم کیسسز کی تعداد 240159 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10489 ہے ۔ اسی طرح 14 سے 20 اکتوبر کے درمیان 223 نئے مریض ہسپتالوں میں لائے جاتے رہے ۔ ابتک بلجیم میں کورونا کے 42 لاکھ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ 

تازہ ترین