• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں اضافہ، آئر لینڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا

ڈبلن( نمائندہ جنگ) کورونا کی وبا نے آئر لینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پورے ملک میں مکمل لاک ڈائون ،ڈیڑھ لاکھ افراد کے بےروز گار ہونے کا امکان، اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ،پانچ کلومیٹر سے باہر جانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کوجرمانہ ہوگا۔وزیر اعظم آئر لینڈ تھشک مھال مارٹن نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئر لینڈ کی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم تھشک مھال مارٹن کی سربراہی میں رات گئے تک جاری اجلاس میں نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لئے دی گئی گزارشات پر غور کیا گیا۔این پی ایچ ای ٹی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سےقوی امکان ہے کہ مریضوں کی تعداد دوگنی ہوجائے۔ اس وقت مریضو کی تعدادپچاس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 1852 اموات ہوئی ہیں۔
تازہ ترین