• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، بعض سیکٹرز کے اچھے مالیاتی نتائج سے تیزی، 579 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایف اے ٹی ایف بارے مثبت خبروں اور بعض سیکٹرزکے اچھے مالیاتی نتائج سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافہ رہا جسے کے باعث رواں ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای100انڈیکس 579 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار کی حد عبور کر گیا ،67.45فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 95ارب 38کروڑ 5لاکھ روپے کا اضافہ ،کاروباری حجم بھی بڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ایف اے ٹی ایف کے بارے مثبت خبریں گردش کرنے اور کچھ سیکٹرز کے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے دن بھر مثبت رحجان دیکھنے میں آیا ،مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جس سے کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 16کروڑ 86لاکھ ایک ہزار شیئرز کے اضافے سے 66کروڑ 12لاکھ 76ہزار شیئرز تک پہنچ گیا اور کے ایس ای100انڈیکس 579.34پوائنٹس کے اضافے سے 40956.58 پوائنٹس سے بڑھ کر 41535.92پوائنٹس پر پہنچ گیا ،کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی 236.54پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 17518.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 363.34پوائنٹس کے اضافے سے 28930.00پوائنٹس سے بڑھ کر 29293.34پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 424کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،286کے بھاؤ بڑھ گئے ،122کے بھاؤمیں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 16کے بھاؤمستحکم رہے ،کاروباری حجم میں اضافے سے سرمایہ کاری مالیت 95ارب 38کروڑ 5لاکھ روپے کے اضافے سے 7689ارب 80کروڑ 40لاکھ روپے ہو گئی ،سب سے زیادہ شیئرز کی خرید وفروخت یونٹی فوڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ہیسکول پیٹرولیم ،پاک ریفائبری اور آئشہ اسٹیل مل کے شیئرز کی ہوئی ۔

تازہ ترین