• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی


ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔

 سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریڈ کراس نے بھی خبردار کیا ہے کسی بھی سنگین انسانی بحران سے بچنے کے لیے لاکھوں افراد کو شیلٹر، پینے کا صاف پانی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

صدر ویتنام ریڈ کراس سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ایسا تباہ کن سیلاب ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا،سیلاب سے لاکھوں افراد غربت کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم متاثر کی مدد کے لیے فراہم کی گئی ہے جبکہ سیلاب سے ایک لاکھ 78 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں اور فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین