• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر دین کاریز میں انٹیلیجنس آپریشن، گولہ بارود برآمد


انٹیلیجنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے آپریشن میں بڑے پیمانے پر گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

بارودی مواد کو ممکنہ طور پر ژوب اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی سرگومیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیئے گئے جن میں سے ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے۔


آپریشن میں 12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد کے سامان سے بھرا ایک بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔

برآمد کیئے گئے سامان میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تار شامل ہیں۔

دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا۔

تازہ ترین