وزیراعظم عمران خان نے بھوٹان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت کوویڈ 19 کی صورتحال پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کورونا وبا کے دوران اقدامات پر بھوٹان کے وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے دوران اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ قیمتی جانوں کے تحفظ اور معیشت کو متحرک کرنے پر رہی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کورونا وباء کو بڑھنے سے روکا۔
وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ منفی معاشی اثرات کے باعث قرض سے متعلق عالمی اقدامات پر بھی زور دیا۔