• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نئی پاکستانی فلم میں جلوہ افروز ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی، جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔


فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی اور ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں، جن کا کہنا ہے کہ فلم میں راحت فتح علی دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے ۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بعد اپنے کنسرٹ کا آغاز اسلام آباد سے کردیا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ 6 ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا اور کچھ نئے رومانس سے بھرپور گیت بھی ریلیز کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا غم عاشقی کا غیر معمولی رسپانس آیا، کورونا کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین وقت تھا، اللّٰہ تعالیٰ ساری دنیا کے انسانوں پر اپنا کرم کرے اور سب خوشیوں بھری زندگی بسر کریں۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے غم عاشقی کو شاندار انداز میں پروڈیوس کیا، وہ اس سے قبل ’محبت بھی ضروری تھی‘ ریلیز کر کر چکے ہیں۔

اس رومانس سے بھرپور گیت نے سوشل میڈیا پر ایک ارب ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

تازہ ترین