• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا کی دوسری لہر نے مزید شدت اختیار کر لی، ایک ہی دن میں مزید 41 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 99 ہزار تک جا پہنچی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک ہو گئے اور 81 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف انگلینڈ میں کورونا کے اصل کیسز کی روزانہ تعداد 90 ہزار تک ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تسلیم کیا ہے کہ ٹیسٹ اور مشتبہ افراد کو ٹریس کرنے کا عمل بہتر بنانا ہوگا۔

ادھر بھارت میں کورونا کی شدت میں پہلے کی نسبت کمی آ گئی ہے مگر امریکا میں کورونا کی شدت برقرار ہے جبکہ اسپین میں بھی مزید 20 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔

کورونا کا شکار بیلجیئم کی وزیر خارجہ سوفی ولمس کی طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

تازہ ترین