• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل سے ملزم کا نام نکالنےکیلئے درخواست پر نیب کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ ریفرنس کے شریک ملزم اکرام خان کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 17نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ ریفرنس کے شریک ملزم اکرام خان کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کنسٹرکشن کی بڑی کمپنی ہے، ای سی ایل میں نام سے کمپنی کو عالمی سطح پر نقصان ہو رہا ہے، اس لیے پاس پورٹ جمع کیا جائے اور ای سی ایل سے نام نکال دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پرنیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔

تازہ ترین