• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہگیر خواتین سے لوٹ مار کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے شہریوں خصوصاً راہ گیر خواتین سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں تشویش ناک ہیں، ملیر، جعفرطیار، سعودآباد، معین آباد اور کراچی کے دیگرعلاقوں میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ کا نوٹس لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نےضلعی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ صبح سویرے اسکول، کالج، فیکٹری اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے گھروں سے نکلنے والے افرادخصوصاً خواتین راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خواتین کو خاص طور نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ خواتین کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ چند ماہ میں متعددد کانوں کے تالے توڑ کر اور دن دہاڑے ڈاکے ڈال کر بھی تاجروں کو لوٹا گیا جن سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر ڈکیت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اور پولیس بڑھتی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام نظر آئے تو ایم ڈبلیوایم احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہوگی جوکہ ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے۔

تازہ ترین