• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکے میں جاں بحق شخص کی اہلیہ نے مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن مسکن چورنگی پر گزشتہ روز عمارت میں دھماکے میں جا ں بحق شخص خالد سلطان کی اہلیہ میمونہ خالد نے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینک انتظامیہ کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، درخواست کےمتن کے مطابق چار منزلہ عمارت کے گراونڈ پر بینک موجود تھا ،بینک نے پہلی منزل پر فلیٹ بھی کمرشل استعمال کے لئے لیا ہوا تھا ،پہلی منزل پر کیش لاکر اور بینک کا کچن موجود تھا ، ایک ماہ سے بینک کے کچن سے گیس لیک ہو رہی تھی،درخواست کے مطابق متعدد بار بینک انتظامیہ کو اس حوالے سے بتایا گیا،بینک انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے خوف ناک دھماکہ ہوا۔

تازہ ترین