• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات آپریشن، قبضہ مافیا کے حملے میں ریلوے کے 10ملازمین زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بندر (کے بی ایکس) یارڈ پر مسلح قابضین نے حملہ کرکے پاکستان ریلوے کے 10ملازمین کو زخمی کردیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی زمین پر سے قبضہ ختم کرانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر منگل کو محکمہ ریلوے کو سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی بندر پر سے قبضہ ختم کروانا تھا، مگر قابضین کو مبینہ سیاسی سرپرستی حاصل ہونے کے سبب انسداد تجاوزات آپریشن مکمل نہ ہوسکا اور قابضین کی جانب سے اسلحے کے استعمال اور پتھرائو کے باعث 2افسران سمیت ریلوے کے 10ملازمین زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین