• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تین روز سے جاری رجحان میں تبدیلی، 337 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،3روزسے جاری تیزی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 337پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری مالیت میں بھی 62ارب 15کروڑ 27لاکھ روپے کی کمی ،63.97فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،کاروباری حجم میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایک بار پھر سرمایہ کار خریداری سے گریزاں نظر آئے ،ان کے محتاط رویہ کی وجہ سے کاروباری حجم 16کروڑ 11لاکھ 78ہزار شیئرز کی کمی سے 66 کروڑ سے کم ہو کر 50کروڑ پر آگیا ،خریداری میں کمی کے باعث دن بھر مندی کا رحجان غالب رہا اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 336.90پوائنٹس کی کمی سے 41199.02پوائنٹس پر آگیا ۔

تازہ ترین