• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انفیکشن میں ریکارڈ اضافہ، مزید 21ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق

 راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا انفیکشن سے بچائو کیلئے عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گریٹر مانچسٹر کو ٹیئر تھری میں شامل کرنیکی تصدیق کر دی ہے۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں انفیکشن کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 28دن کے دوران مزید 21ہزار 331افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس دوران مجموعی طو رپر 241افرادہلاک بھی ہوئے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنھم نے اس سے قبل پریس بریفنگ میں حکومتی اقدامات پر کھل کر بات کی، وزیر اعظم بورس جانسن نے اس معاملے پر ڈاؤننگ اسٹریٹ بریفنگ میں کہا کہ ٹائر 3 پابندیوں میں شامل علاقوں کے لئے حکومت کا جاب سپورٹ اسکیم اور یونیورسل کریڈٹ تک رسائی سمیت ایک جامع سپورٹ پیکیج موجود ہے ،جس کے ذریعے لوگوں کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا گریٹر مانچسٹر کو نئے اقدامات پر عمل درآمد اور نفاذ کے لئے 22 ملین پائونڈ ملیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا یہ پیش کش ان حمایت کے متناسب تھی جو ہم نے مرسی سائڈ اور لنکاشائر ٹائیر 3 کے دیگر علاقوںکو کی ہے لیکن میئر نے بدقسمتی سے اس کو قبول نہیں کیا60 ملین پائونڈ کی پیش کش ابھی بھی میز پر ہے، ٹائر تھری پر عمل کرنے میں ناکامی سے مانچسٹر کے این ایچ ایس ، اور مانچسٹر کے بہت سے باشندوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ 
تازہ ترین