• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 برس بعد پاکستانی فلم چین میں ریلیز کی جائے گی


پاکستان میں مقبول ہونےوالی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کو 13 نومبر 2020 کو چین میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’پرواز ہے جنوں‘ گزشتہ 4 دہائیوں میں چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہوگی۔

اس فلم کو 2018 میں پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے چین میں ریلیز کیا جارہا ہے جو پاکستانی فلمز کے حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

یہ فلم گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو چین میں تجارتی بنیادوں پر ریلیز کی جائے گی۔

حمزہ عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پروردگار کا شکرگزار ہوں کہ  میں ایک ایسی فلم کا حصہ رہا جو 40 برس بعد چین میں ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے دو سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

پاکستانی شائقین میں مقبولیت پانے کے بعد  اسے چین میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم اگلے ماہ 13 نومبر کو چین کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا گیا۔

تازہ ترین