آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میری تمام بڑی کامیابیوں کی وجہ میری اہلیہ ہیں، عرفان جونیجو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بڑی کامیابیوں کی وجہ ان کی اہلیہ ہیں، عرفان کے مطابق ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ ہی تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری میں عرفان جونیجو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب مجھے خود بھی اپنی ذات پر یقین نہیں تھا۔عرفان نے لکھا کہ میری اہلیہ نے اس وقت مجھ پر بھروسہ کیا جب کسی کو میری موجودگی کے بارے میں علم بھی نہیں تھا۔انہوں نے لکھا کہ آج میں سالگرہ کے موقع پر ایسا تحفہ دینا چاہتا ہوں جو مکمل طور پر میرے جذبات کی ترجمانی کرے۔عرفان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ تھیں اور انہوں نے اہلیہ کی وجہ سے ہی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ عرفان جونیجو ولاگنگ کی دنیا کا ایک اہم نام ہیں اور ان سے متاثر ہو کر کئی نوجوانوں نے ولاگز بنانا شروع کیے

تھے۔ وہ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

دل لگی سے مزید