آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کیلئے تیار ہے، فواد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم پاکستان کی پہلی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن (نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن) لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں‘۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہم نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کہا ہے کہ وہ مواد سے متعلق ہدایات تیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اور اس کے ساتھ میں ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسے لانچ کریں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مذکورہ اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کم از کم ہم پاکستان کے مقبول شوز وہاں دیکھ سکیں گے۔ایک اور صارف نے فواد چوہدری کے اس اعلان کو

سراہا۔علاوہ ازیں ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نیا پاکستان کے وژن کے تحت کام کرنے والی واحد وزارت ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی فلم سازوں اور اداکاروں کی جانب سے بارہا ایک مقامی اور سرکاری سطح او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔پاکستان میں صارفین کو نیٹ فلیکس، آئی فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر رسائی حاصل ہے اور یوٹیوب سمیت مختف اسٹریمنگ ویب سائٹس مختلف آن لائن سیریز بھی جاری کی جارہی ہیں۔

دل لگی سے مزید