• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت مخالف نعرے

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اور سینیٹرز نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کےخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، لیگی خواتین کا کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ،خواتین کے ”عورت کو تحفظ دو،”مادر ملت زندہ باد“اور ”قوم کی بیٹی مریم نواز “کے نعرے،لیگی خواتین کی حکومت مخالف بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق، عظمیٰ بخاری ،شائستہ پرویز ،سائرہ افضل تارڑ،سینیٹر عائشہ رضا ،حناپرویز بٹ،اسوہ آفتاب،سعدیہ تیمور سمیت خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہاچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا ہے۔ اگر ریاست ایک عورت کی حفاظت نہیں کر سکتی تو ایسی ریاست کا کیا فائدہ کیا۔ سائرہ افضل تارڑنے کہا آئی جی کے اغوا کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے اور جو کمرے میں دھاوا بولا گیا اسکی کیا وجہ بنی۔ وزیر اعظم بتائیں کہ انکے علم میں تھا یا بائی پاس کیا گیا۔ آرمی چیف کی انکوائری نہیں بنتی، وزیر اعظم کی انکوائری بنتی ہے۔وزیر اعظم اور اعجاز شاہ کا سب سے پہلے فرض بنتا تھا کہ وہ بتائیں۔سینیٹر عائشہ رضا نے کہا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ اسکی جلد از جلد تحقیقات کر کے بتایا جائے۔
تازہ ترین