• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولت بازاروں کی چیکنگ،شادمان میں 5دکاندار گرفتار

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے شادمان سہولت بازار اور شادمان مارکیٹ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گراں فروشی اور ریٹ لسٹ نہ ہونے پر 5 دکان داروں کو اپنی نگرانی میں گرفتار کروایا۔ .ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت سہولت بازاروں میں گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کروائیں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری نے ٹاؤن شپ ماڈل بازار کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے لعل پل سہولت بازار اور سنگھ پورہ سہولت بازار کا دورہ کیا ۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے 31 سہولت بازاروں میں 18 اکتوبر تا 21 اکتوبر 2020 تک مجموعی طور پر 15145 آٹا کے تھیلے سپلائی کئے ، رپورٹ کے مطابق 11673 آٹا کے تھیلے فروخت ہوئے اور 3472 آٹا کے تھیلے بچ گئے۔ 19 اکتوبر کو 19849 آٹا کے بیگز سپلائی کئے گئے، جن میں سے 6368 فروخت ہوئے جبکہ 13481 آٹا کے تھیلے بچ گئے۔
تازہ ترین