• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلی کچہریاں لگانے سے عوامی مسائل حل نہیں ہونگے،مسلم لیگ فنکشنل

لاہور(خصوصی نمائندہ)مہنگائی کم کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے بیانات زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ۔ انتظامیہ کی کھلی کچہریاں لگانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ پنجاب حکومت کو مہنگائی کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں مصطفے رشید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چند مقامات پر سہولت بازار لگا کر سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں ۔
تازہ ترین