لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت شہر لاہور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔حکمرانوں کی دانستہ غفلت کی وجہ سے شہر بھر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ اور بدحالی کا شکار ہیں۔شہر لاہور ٹوٹی سڑکیں، بوسیدہ سیوریج ، ناقص صفائی ، تجاوزات اور ٹریفک کے بدترین مسائل کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شاہدرہ کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک پر علاقہ کی ٹوٹی سٹرکیں اور علاقہ کی بدترین حالت کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ میں میڈیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔