• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عام آدمی کو تمام تر وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،اعجاز عالم آگسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین ایک روزہ دورے پر منڈی بہائوالدین پہنچے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین طارق علی بسرا سےملاقات کی اور اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو تمام تر وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور پہلے روز سے محض خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ جمہوریت کے دشمن صرف جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں۔
تازہ ترین