• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کوجلد منظور کروایاجائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ہدایت کی ہے کہ سبزیوں سمیت زرعی اجناس کی قیمتوں کو موثر انداز میں کنٹرول کرنے کیلئے زرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بنائے گئے پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا)ایکٹ کے رولزکو جلد از جلد منظور کرایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول کے سلسلے میں روزانہ منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کیلئے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے سیکرٹری صنعت کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی قائم کر دی جو اپنی سفارشات دو روز میں پیش کریگی۔ کمیٹی کے اراکین میں سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ، تین ڈویژنل کمشنرز اور تین ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے کہا کہ جو ڈپٹی کمشنر دباؤ برداشت نہیں کر سکتا اسے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
تازہ ترین