• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ دو کے نعرے میں ہی ملکی مسائل کا حل ہے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمدرحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، صدر تحصیل نا نا صاحب شاہ مسعود کاکڑ،صدر تحصیل بوستان ملک اختر ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال ،شہباز، دین محمداور ملک فرید نے بیان میں کہا ہے کہ جب تک ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو مقدس نہیں سمجھا جائے گا اس وقت تک بات آگے نہیں بڑھے گی ۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آخری سمجھ کر قبول کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہے اور قائد جمہوریت نواز شریف کے بیانے سے کوئی رو گردانی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا لیڈر نواز شریف ہے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بھی نواز شریف بنائے گا ۔
تازہ ترین