• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی کابینہ اورسینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کورم پوراتھا‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نےکہا ہے کہ 16 اکتوبر کو خضدار میں منعقدہ اجلاس مکمل طور پر آئینی اور کورم پورا تھامرکزی کمیٹی اور مرکزی کابینہ کے کل ارکان کی تعداد سابق مرکزی وائس چیئرمین و سابق مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے مستعفی ہونے کے بعد خواتین کے علاوہ 19 ارکان ہیں اور سادہ اکثریت 10 ہے حالیہ اجلاس میں دس ارکان اجلاس ختم ہونے تک موجود تھے جن میں مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ،مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ارکان اشرف بلوچ،عتیق بلوچ،حفیظ بلوچ ،امیرثاقی ، اسرار بلوچ، جہانگیر منظور بلوچ،غلام دستگیر بلوچ فیصلوں کے اعلان تک موجود رہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری نے 2 ارکان کے ساتھ بائیکاٹ صرف اکثریت رائے کے خلاف کیا وہ خود بھی اجلاس میں موجود رہے ان کے بائیکاٹ سے اجلاس کے کورم میں کوئی خلل پیدا نہیں ہواجنہوں نے مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کی ان ارکان نے بھی فیصلوں کی تائید کی بیان میں کہاگیا کہ بی ایس او ایک جمہوری تنظیم ہے جو اکثریت رائے سے کام کرتی ہے کسی دوست کے اختلاف رائے کی اہمیت ہے لیکن فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہی ہوتے ہے قومی کونسل سیشن کا فیصلہ جنوری میں کرانے کا فیصلہ تنظیم کاری کو مکمل کرنے و کونسل سیشن کے شفاف انعقاد کے لئے کیا گیا تنظیمی اداروں و ڈسپلن کے خلاف کوئی غیر سیاسی عمل برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔
تازہ ترین