• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آلودہ پانی کی فراہمی‘امراض پھیلنےلگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کےمختلف علاقے میں پینے کے صاف پانی کے نلکوں میں گندے پانی کی آمیزش امراض پھیلنے لگے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں گھروں میں پینے کے صاف پانی کے نلکوںمیں گندہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کا رنگ انتہائی سیاہ اور بدبودار ہے جو بالکل استعمال کے قابل نہیں جس کی وجہ سے پیٹ، جلد ، معدے کے امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے شہریوں نے بتایا کہ ایک جانب تو کئی کئی روز پانی نہیں فراہم کیا جاتا جب جس دن پانی سپلائی کیا جاتا ہے انتہائی گندہ ہوتا ہے جبکہ والومین بھی ایک وقت پر پانی سپلائی نہیں کرتے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں صاف پانی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جائے-
تازہ ترین