• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومہ انجینئرنگ، ڈی اے ای کے طلباء اور طالبات کا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپلومہ انجینئرنگ ڈی اے ای کے طلباء اور طالبات کے ساتھ پنجاب ٹیکنیکل بورڈ اور ٹیوٹا کا سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر سہیل سرسانہ نے طلباء کے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مختلف شہروں سے آئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلباء نے نعرے بازی کی اور وزیراعلی پنجاب، وزیر تعلیم، ٹیوٹا چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی اس پالیسی کے تحت پروموٹ کیا جائے جو کہ حکومت کی جاری پالیسی کے تحت ہونا ہے۔ مظاہرہ میں حمزہ وقار، زوہیب خان، ملک فہیم اور دیگر طلبا شامل تھے۔
تازہ ترین