• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کو 4 کروڑ بھتے کی پرچیبچوں کے قتل کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کوتوالی پولیس کو شیخ ارشد اقبال نے بتایا کہ عبداللہ سنٹر میں کمپنی کا دفتر میں گزشتہ روز ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا ہواتھا کہ اگر تم اپنے بچوں کو زندہ دیکھنا چاہتے ہوتو چار کروڑ کا انتظام کرو، دو دن کے اندر ہم تمہارے بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیں گے، تاجر کے مطابق یہ خط چانڈیو گروپ کی جانب سے موصول ہوا، پولیس نے چانڈیو گروپ کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین