• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم شخص نے پیٹرول کی بوتل میں آگ لگاکر گھر میں پھینک دی، بچی زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم شخص بوتل میں پیٹرول ڈال کر آگ لگاکر شہری کے گھر پھینک کر فرار ہوگیا، گھر میں سوئی ہوئی آٹھ ماہ کی بچی جھلس گئی، نشتر ہسپتال منتقل۔ محلہ اسلام پورہ گلی نمبر 2کے رہائشی محمد ارسلان کے گھر نامعلوم شخص بوتل میں پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا کر پھینک دی اور فرار ہوگیا، آگ سے گھر میں سوئی ہوئی نوعمر بچی عانئہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا، بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین