• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے پروفائل کو آن لائن کرنے کیلئے ایچ آر ایم ایس اپ ڈیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اساتذہ کے پروفائل کو آن لائن کرنے کے لئے ایچ آر ایم ایس کواپ ڈیٹ کردیا گیا۔سکول سربراہان کو اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،سکول سربراہان کی سہولت کیلئے صرف اساتذہ کی اسناد کی تعداد اپ لوڈ کرنا ہوگی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تین روز کی مہلت دے دی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین