• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلائی زیورات میں ہیر پھیر کا الزام2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری کا سود کی رقم ادا کرکے بطور امانت طلائی زیورات میں ہیر پھیر کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پاک گیٹ پولیس کو ممتازحسین نے بتایا کہ محمد دانش اور سجاد عمار جیولرز صرافہ بازار میں چار تولہ زیورات رکھ کر سود کی مد میں ایک لاکھ روپے حاصل کیئے بعد ازاں ملزمان کو سود سمیت رقم 1 لاکھ 72 ہزار 700 روپے ادا کرکے اپنے زیورات واپس لے لئے، وزن کرنے پر محسوس ہوا کہ ملزمان نے زیورات سے ہیر پھیر کرتے ہوئے سونا مالیت 2 لاکھ 45 ہزار کا نقصان پہنچایا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین