• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی آج سے کراچی میں شروع، چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کا سب سے معتبر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی اتوار سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بندش کے بعد مسلسل دوسرے سال ٹورنامنٹ میں چھ صوبائی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین راؤنڈز تین مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی، این بی پی اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ 11 روزہ بریک کے بعد ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی بھی وینیوز کی اس فہرست میں شامل ہوجائے گا۔قائداعظم ٹرافی 21-2020 میں کُل ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ اس میں سے ایک کروڑ روپے ٹورنامنٹ کی فاتح اور پچاس لاکھ روپے رنرزاپ ٹیم کو ملیں گے۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کو5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔بابراعظم کی زمبابوے کے خلاف میچوں میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی شامل ہیں، انہوں نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں 906 رنز بنائے تھے۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے وہ ایونٹ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین