• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سندھ نے خیبرپختونخوا کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔کے پی کی ٹیم میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 6 اسکور سے کھیل کا آغاز کرے گی۔ اس سے قبل 131 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی پوری ٹیم 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز زید عالم کی سنچری کی بدولت ناردرن کا فائیٹ بیک جاری ہے۔ 116 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالیے ہیں،زید عالم نے 112 رنز بنائے۔ ناردرن کو میچ میں مجموعی طور پر54 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے ۔ پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے سنٹرل پنجاب کے اعتزاز حبیب خان دوسری اننگز میں اب تک 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کے 128 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روزاپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عتیق الرحمٰن 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ناردرن کےضیاد خان نےمیچ میں ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں حاصل کیں۔ رضا حسن اور شاداب مجید نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین