• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس 9 نومبر کو لاہور میں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس 9نومبر کو لاہور میں ہوگا ۔توقع ہے کہ موجودہ بی او جی کے ڈائریکٹرز آخری بار اجلاس میں شریک ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آزاد ڈائریکٹرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔جنگ سے انٹر ویو میں چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ جلد نئے ڈائریکٹرز کی تقرری کی جارہی ہے۔نئے ڈائریکٹر کی تقرری انٹر ویوز اور طویل پراسس کے ذریعے ہورہی ہے۔ڈپارٹمنٹ کے نمائندے اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے ممبران جو نہیں آ سکتے وہ اجلاس میں آن لائن شرکت کر سکتے ہیں ۔اجلاس کا ایجنڈا جلد جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین