• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کورونا کے ایک روز میں 26 ہزار سے زائد کیسز

لندن (این این آئی )برطانیہ میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کے جاری اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 191 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاونٹی میں بھی کورونا پابندیوں کا الرٹ بلند ترین سطح پر کرتے ہوئے ان علاقوں میںکل سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ۔پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کرسکیں گے اور 4 ہفتوں تک کیفے، بارز، کیسینوز بھی بند رہیں گے۔
تازہ ترین