• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف بھارت پرپابندیاں عائد کرے، رشید چوہدری

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) ایف اے ٹی ایف پاکستان کے خلاف لگائی گئی پابندیوں پر نظر ثانی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر ی رہنمااور لیبر پارٹی کے سابق کونسلر اور کائونٹی کونسلر رشید چوہدری نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضروت اس امر کی ہے کہ ایف اے ٹی ایف بھارت کے خلاف سیاسی سفارتی اقتصادی معاشی پابندیاں عائد کرے۔ بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،لوگوں کی جان ومال کا کوئی تحفظ نہیں ، بھارت کی فوج کشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم میں ملوث ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کے 44 بینک پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور دہشت گردی کے لیے فنڈز مہیا کر رہے ہیں ۔ ایف اے ٹی ایف پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کا جائزہ لینے کے لئے اپنا وفد بھیجے ۔کونسلر رشید چوہدری نے ایف اے ٹی ایف کے ممبر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف اقتصادی معاشی پابندیاں عائدکر نے کی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا اور اسے ایف اے ٹی ایف میں رکھنا درست نہیں ہے۔
تازہ ترین