• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ویبیز کا انعقاد

 لندن (پ ر) پاکستان ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان کےانشیٹو روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پر ایک ویبینر منعقد کیا۔ اس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر، ہائی کمشنر معظم احمد خان اور اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے خطاب کیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ، بینکاروں، سی ای اوز، مالیاتی ماہرین، تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سمیت تقریباً100 افراد نے ایونٹ اور سوال و جواب کے سیشن میں شرکت کی۔ منسٹر ٹریڈ شہزاد شفیق نے ایونٹ کی ماڈرٹینگ کی۔ اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا آر ڈی اے انیشیٹو کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ان کے زر مرسلہ میں سہولت دے کر پاکستان سے مالیاتی طور پر منسلک کرنا ہے۔ آر ڈی اے کی منفرد خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر ریگولیشن میں لچک آفر کرتا ہے اور بغیر کسی اجازت کے کسی بھی وقت کسی بھی رقم کو ترسیل کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کو مزید ایسی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہائی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کو حکومت پاکستان کا ایسا قابل ذکرانیشیٹو قرار دیا جو نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتا ہے بلکہ پاکستان کے لیے زرمرسلہ اور سرمایہ کاری لانے کا کام بھی انجام دے گا۔ یہ پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی بینکاری اور ڈیجیٹل پے منٹس سسٹم سے مربوط کرے گا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اکائونٹ کے اہم نکات اور فوائد کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ پاکستان ریمیٹنسزانیشیٹو کے سربراہ ذوالفقار کھوکھر نے بھی اکائونٹ کے فوائد کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ آر ڈی اے کے تحت سٹیٹ بینک پاکستان میں کام کرنے والے8کمرشل بینکوں سے تعاون کررہا ہے جن میں سمندر پار پاکستانی اپنے اکائونٹس کھول سکتے ہیں۔ تمام متعلقہ اطلاعات تک رسائی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ہوسکتی ہے جو یہ ہے:۔https://www.sbp.org.pk/RDA/index.html 
تازہ ترین