• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شہیدوں اورغازیوں کی سرزمین ہے، الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں اورغازیوں کی سرزمین ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے غنیمت ہیں،وہ وفاق کی مضبوطی کیلئے نفاق پسندوں کاناطقہ بندکردیں گے۔ شہیدوں کا مادر وطن اورامن وانسانیت سے والہانہ محبت کاقرض کبھی نہیں چکایاجاسکتا جس دھرتی کوشہدا اپنے مقدس لہوسے سیراب کرتے ہیں وہ کبھی بانجھ یابنجرنہیں ہوسکتی، مٹھی بھرشرپسندعناصراپنے بیرونی آقائوں کے اشاروں پرچھپ کر پاکستان کے معصوم شہریوں اورسیکورٹی فورسزپر حملے تو کرسکتے ہیں مگر اس سرفروش قوم کو یرغمال نہیں بنایاجاسکتاجس قوم کے معصوم بچے بھی امن کی راہ میں قربان ہو تے ہوں وہاں دہشت گرداپناناپاک وجودزیادہ دیربرقرارنہیں رکھ سکتے ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ مسلمانوں اورپاکستانیوں سے زیادہ دنیا میں کوئی امن پسندنہیں ہوسکتا۔چندگمراہ عناصر کے قول وفعل کی سزاپوری قوم کونہیں دی جاسکتی ۔ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں،انہوں نے جاتے جاتے اپنے ہم وطنوں کوامن وآشتی کیلئے متحد اور مستعد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے پائوں پوری طرح اکھڑگئے ہیں ،انہیں دوبارہ پاک سرزمین میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ فوجی جوانوں کی قربانی نے پاکستانیوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔پی ایس پی کے قائدین سیّد مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی مادروطن کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین