• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑے نے مدد کے بہانے دم مرگ عورت کا موبائل اور پرس چوری کرلیا

لندن ( پی اے ) ایمبولینس بلانے کی پیشکش کرنے والے جوڑے نے دم مرگ خاتون کا پرس اور فون چوری کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کو فون کر کے ایمبولینس بلانے کی پیش کش کرنے والے دو افراد نے اس کا فون اور پرس چوری کیا ۔ لنکا شائر پولیس نے کہاکہ 16اکتوبر کو علی الصباح عورت کا شوہر مدد کیلئے باہر گلی میں گیا تھا جب ایک مرد اور ایک عورت نے کہا کہ وہ ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں افراد پراپرٹی میں داخل ہوے اور کہا کہ وہ ایؒمرجنسیسروسزکو کال کر سکتے ہیں۔ جبکہ بیمار عورت کا شوہر جس کی عمر 80 سال سے زائد تھی اپنی بیوی کے بستر کے قریب چلا گیا۔ آفیسرز نے بتایا کہ کمرے سے پرس اورموبائل فون غائب تھا اور والٹر سٹریٹ پیریئر فیلڈ کی پراپرٹی میں چوری کےواقعے کی رپورٹ کی گئی ہے۔ لنکا شائر پولیس نے کہا کہ وہ بیمار خاتون بعد میں اسی روز دم توڑ گئی۔ پولیس کانسٹیبل راب بیلی نے کہا کہ مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں معمر و کمزور افراد کے خلاف اس نوعیت کے جرم کی واردات انتہائی شرمناک اور تکلیف دہ گھناونا عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ متاثرہ مرد کو یقین تھا کہ یہ راہگیر ہیں اور وہ ایمبولینس سروس کو فون کر کے اس کی مدد کررہے تھے جب وہ اوپر جا کر اپنی دم مرگ بیوی کے بستر کے پاس بیٹھا تھا ۔ لیکن بعد میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ دراصل نہوں نے پرس اور فون چوری کر کے خود اپنی مدد کی تھی جو کہ فامنے کے کمرے میں ایک ہینڈ بیگ کے اندر تھے جو کہ کرسی کی سائیڈ پر لٹک رہا تھا ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ پولیس کو 101 یا کرائم سٹاپرزاینونائیمسلی کو 0800555111 پر فون کریں۔   
تازہ ترین