• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں نے ٹرمپ نامی شخص کو ووٹ دیا ہے‘‘، امریکی صدر، اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست فلوریڈا میں واقع کاؤنٹی ویسٹ پام بیچ میں قبل ازوقت اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ انھوں نے پولنگ مرکز سے باہر نکلنے کے بعد کہا:’’ میں نے ٹرمپ نامی شخص کو ووٹ دیا ہے۔‘‘ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع پام بیچ کاؤنٹی پبلک لائبریری میں قائم پولنگ مرکز میں ہفتے کی صبح اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔اس کاؤنٹی میں بھی ان کا اپنا گھر ہے اور وہ اپنے آبائی شہر نیویارک سے وہاں منتقل ہوئے ہیں۔صدارتی انتخابات میں ان کا ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن سے مقابلہ ہے۔امریکی صدر نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ’’یہ ووٹ ڈالنے کا محفوظ طریقہ ہے۔ہر چیز بالکل ٹھیک اور درست تھی۔

تازہ ترین