• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی علی عمران کا واپس آنا کافی نہیں، سندھ حکومت ہائی لیول انکوائری کمیٹی بنائے، فواد چوہدری

لاہور(جنگ نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی علی عمران کا واپس آنا کافی نہیں،سندھ حکومت ایک ہائی لیول انکوائری کمیٹی تشکیل دےجو معاملےکی تہہ تک پہنچے اورلوگوں کو حقائق سےآگاہ کیا جائے،اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہیں ایسے واقعات اداروں کو بدنام کرنے کیلئے تو نہیں سٹیج کئے جا رہے؟ اور اگر کو ئی ملوث ہےتو پھر اس کو مثال بنایا جائے، یہ پاکستان کی عزت کیلئے اہم ہے۔

تازہ ترین