• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ پر واقع سی این جی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پر دو ملزمان نے کار میں سوار روزنامہ جنگ کے رپورٹر محمد منصف اورسینئر صحافیوں لیاقت علی رانا ، اسحاق تنولی اور علی حسن سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔ 

محمد منصف نے بتایا کہ ملزمان سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ مذکورہ صحافی انکی کار میں اپنے دیگر ساتھیوں کا انتظار کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین