• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی سرکاری عمارتوں پر گستاخانہ خاکے، دنیا بھر میں غصے کی لہر

پیرس (جنگ نیوز )فرانس میں گستاخانہ خاکے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے کے بعد اب سرکاری عمارتوں پر آویزاں کردیے گئے جس کے باعث دنیا بھر میں غصے کی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی جمعے کو فرانس کی بعض عمارتوں پر گستاخانہ خاکوں کو لٹکانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم مسلمانوں کے جذبات پر ایک سسٹم کے ذریعے بار بار حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔‘

کویت کی سپر مارکیٹس نے اس مہم کا حصہ بنتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ان فرانسیسی مصنوعات میں شنیل، کارٹیئر، ڈیور، رینالٹ اور لوریئل جیسی کئی معروف کمپنیوں کی مصنوعات شامل ہیں۔

دوسری طرف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان خاکوں کی مذمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے بلکہ یہ میگزین کا اپنا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین