آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس، 3 ماہ بعد پاکستان میں ریکارڈ اضافہ، 12 اموات، 847 کیسز

کورونا وائرس، 3 ماہ بعد پاکستان میں ریکارڈ اضافہ، 12 اموات، 847 کیسز


کراچی(جنگ نیوزاسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس،3ماہ بعد پاکستان میں ریکارڈ اضافہ، 12اموات،847کیسز،فعال کیسز بڑھ کر 10ہزار 235ہوگئے،سندھ میں 4 مریض چل بسے،152 کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کےمطابق ملک میں کوروناسے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 847افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔اعداد وشمار کے مطابق تین مہینوں کے دوران کورونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے،اس سے قبل 30 جولائی کو 900 کورونا کیسز سامنے آئے تھے، نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 10ہزار 235ہوگئی ہے،اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 101 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہے ، ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہے۔دوسر ی جانب سندھ میں کورونا وائرس سےمزید 4 افراد جاں بحق اور 304 نئے کیس سامنے آگئے ، صوبے میں 152مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں سے 18کو وینٹی لیٹرز پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید