• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے، گورنر سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنے مرضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی،عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بلوچستان ʼگلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباء کے لیے تاریخی سکالر شپ پروگرام شروع کر نے کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے احتجاجی جلسوں کی سیاست کر رہی ہیں مگر ایک بات واضح ہے کہ ہم سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے اور قومی اداروں کے خلاف اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کو بھی مکمل طور پر ناکام بنائیں گے، 22کروڑ پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات کو یقینی بنایا جائیگا،وزیراعظم عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وہ احتجاج کی سیاست کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس جماعت کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین