• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفرقہ فاشسٹ نظام کااصل ہتھیار ہے،جواد نقوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغازِ اسلام میں رسولؐ اللہ نے امت سازی کا عمل انجام دیا اورجتنی توفیقات اسلام اور مسلمانوں کو نصیب ہوئیں وہ ساری امت ہونے کا نتیجہ تھیں۔ لیکن صدیاں گزرنے کے باوجود بھی مسلمان اس اجتماعی ڈھانچے سے دور ہیں جو ان کے دین کی بنیاد ہے۔ تفرقہ دراصل مسلمانوں پر حکمرانی کا خواب دیکھنے والے طاغوتوں اور اسلام دشمن طاقتوں ، اسرائیل، یورپ ،امریکہ اور ہندوستان کے موجودہ فاشسٹ نظام کا اصلی ہتھیار ہے ۔ مسلمان کی بے تفاوتی ، بیزاری اور اختلاف کو نا امنی اور دشمنی میں تبدیل کیا گیا اور اب اسکے اندر مزید شدت لانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ مسلمان اتنی کثرت کے باوجود بھی صدیوں سے کمزور،محکوم اور اقلیتوں کے غلام چلے آرہے ہیں جس کی وجہ انکے اندر اختلافات ،بے شعوری ،بے بصیرتی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کی خاطر مسلمان قیادت کی وہ خیانت ہے جو مختلف ادوار میں مسلمانوں کے دامن گیر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر علامہ اقبال جیسی ہستی کا پیغام بیداری اس لئے دفن ہوگیا کہ ہماری تہذیب مردہ ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی جانب علامہ اقبال نے توجہ مبذول کروائی ہے ۔علامہ اقبال نے اپنی تشخیص کے مطابق اس تہذیب کو بنجر قرار دیا۔ انہوں نے یہ تاثر دیا کہ یہ زمین بنجر ہے لیکن اس میں زرخیزی کی صلاحیت موجود ہے ۔
تازہ ترین