• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو پوری زندگی کامرض ہے،ملکرشکست دیناہوگی ،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ پولیو لاعلاج و پوری زندگی کا مرض ہے مل کر شکست دینا ہوگی ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 19 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔ آگاہی کیلئے عالمی یوم پولیو کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا بھی انعقاد کیاگیا۔ آگاہی سائیکل ریس ٹائون سے شروع ہوکر ناصر باغ کا چکر لگا واپس ٹائون ہال پہنچی ۔ کمشنر لاہور نے پولیو ورکرز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 567 ٹیمیں پانچ روزہ مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ 5 روزہ پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔ جواد احمدنے کہا کہ پولیو ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر قابو پانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ کیوں پولیو ختم نہیں ہورہا۔
تازہ ترین